جنید علی شاہ T10 کرکٹ کا اختتام، روک بال ایونٹ کا انعقاد

April 26, 2022

عبدالزاق میموریل روک بال کے اختتام ام لیلی انعامت تقسیم کرتے ہوئے ساتھ میں مقبول آرائیں بھی نمایاں ہیں

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے ڈاکٹر جنید علی شاہ ٹی ٹین کرکٹ ٹرافی کا فائنل ایشال فیلکن انٹر پرائز نے کینٹ ویریس کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نصرت فہیم نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر معروف اسپورٹس پیٹرن نعیم اصغر، مسرت رضا اور ٹورنامنٹ سیکرٹری فیصل شیخ بھی موجور تھے۔ فاتح ٹیم کو دو لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی، فائنل میں کینٹ ویرس نے 77 رنز بناے۔ ارسلان فرزند 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ احمد دانیال اور قیصر اشرف نے دو دو وکٹیں لیں۔

سندھ چئیر لیڈنگ چیمپئن شپ میں عابد نعیم کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ

جواب میں ایشال قیلکن نے ہدف چار وکٹ پرحاصل کرلیا۔ سدیش خان نے 38 اور ایم وحید نے 21رنز کی عمدہ اننگز کھیلں۔ اعظم حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدیش خان بہترین بلے باز اور اعظم حسین بہترین بولر قرار پائے۔چھٹا عبدالرزاق آرائیں میموریل فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ سٹار کلب نے جیت لیا ونر ٹیم کوٹرافی دس ہزار روپے دئیے گئے،کراچی کلب اور شاہ فیصل کلب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ایشین روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی جوکہ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل بھی ہیں نے انعامات تقسیم کئے۔

گریس رمضان سپر لیگ سکس اے سائیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم کےساتھ گروپ

اس موقع پر پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، عظمت پاشا، پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے نائب صدر رانا نوید، سیکرٹری جنرل شارک صدیقی بھی موجود تھی۔ گذشتہ شپ منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں ٹورنامنٹ کےفائنل میں اسٹار کلب نے کراچی کلب کو 1-2 سیٹ سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔گریس رمضان سپر لیگ سکس اے سائیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ گریس فل گرامر ہائیر سیکنڈری اسکول اور ال عابد ایجوکیشنل سوسائٹی بلدیہ ٹاؤن کے زیر اہتمام کھیلا گیا جس میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا ،گریس اسٹارز اور صاحب اسٹار نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کھیلوں کی تقریب ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کو ملیر مسلم سپورٹس کی جانب سے سوینئر پیش کر رہے ہیں جبکہ اس موقع پر غلام محمد اور ایم نسیم بھی موجود ہیں

فائنل بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر کھیلا گیا فائنل میں گریس اسٹارز نے صاحب اسٹار کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان تھے، الصغیر نارتھ کراچی ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام پہلی الصغیر فائیو اے سائڈ رمضان نائٹ ہاکی لیگ میں ٹیم منور الزماں اور جہانگیر بٹ کی کامیابی، ٹیم اختر حسین اور انوار احمد خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ان میچز کے مہمان خصوصی اولمپئین اختر حسین کے صاحبزادے ذوالقرنین حسین تھے، اس موقع پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑی مبشر مختار، مسرور جاوید، عظمت پاشا، زاہد غفار، اعظم اسحاق، کامران نسیم، اور دیگر بھی موجود تھے۔

الصغیر ہاکی لیگ میں کھیلے گئے میچ کے موقع پر انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی مبشر مختار کے ساتھ گروپ

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں واقع الصغیر ہاکی گراؤنڈ میں جاری نائٹ ہاکی لیگ میں ٹیم منور الزمان نے ٹیم اختر حسین کو پانچ کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے بلال بن راشد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول اسکور کئے۔ ضیاء الدین یونیورسٹی کلفٹن میں دو نئے تعمیر شدہ مصنوعی ٹینس کورٹس کا افتتاح شعبہ کھیل کے سربراہ ڈاکٹر الماس کی نگرانی میں ہوا ان کی معاونت شاہین فاطمہ اور شبر نے کی۔

کراچی جیم خانہ رمضان فیسٹول میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اظہر خان افسر نواز کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ کررہے ہیں،مسرور مرزا بھی نمایاں ہیں

احمد علی راجپوت مہمان خصوصی اور محمد خالد رحمانی مہمان خصوصی تھے۔

سجاس کے تحت افطار ڈنر کا انعقاد

سندھ بوائز اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت سالانہ روایتی افطار ڈنر اور ممبران کے لئے عمرہ پیکچ کے لئے قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا، افطار ڈنر میں سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد ساٹی، عہدیداران و ارکان مجلس عاملہ اور سجاس کے ممبران، پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی، سینئر جرنلسٹ قمر احمد، سینئر فوٹو جرنلسٹ اقبال منیر یحییٰ پولانی، ندیم شیخ، غلام محمد، صدام حسین، سعید خان، محمد ایاز، نسیم قریشی، ایاز منشی، محمد نسیم، محمد رفیق، پروفیسر راؤ جاوید اقبال، عبدالمعیز بن زاہد، باقر رضا نقوی، عبدالحمید، اصغر بلوچ، کلیم اعوان،عارف ناخدا، اخلاق احمد، طلعت حسین، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدور انجینئر محفوظ الحق، امتیاز شیخ، پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری حیدر حسین، محسن خان، سیکریٹری جاوید اقبال، غلام یاسین، ارم بخآری، طاہر خان، عابد نعیم، خالد رحمانی سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر سجاس کے تحت عمرہ پیکچ کےتحت علی حسن ، زم زم سعید عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔ تاہم کسی ناگریز وجوہات کے باعث نہ جاسکے تو آصف خان اور نصر اقبال ان کے متبادل ہونگے۔( نصر اقبال)