مسافر چلتے ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا

May 06, 2022

امریکا میں مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر پیش آیاجہاں طیارہ رن وے پر اترا ہی تھا کہ مسافر نے ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا۔

اس خطرناک حرکت پر مسافر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔