کیا ڈائناسور دوبارہ دنیا میں آگئے؟ ویڈیو وائرل

May 08, 2022

ساحل پر ڈائناسور کے بچوں کے گھومنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے اور سوال پوچھنے لگے کہ کیا یہ ڈائناسور واپس دنیا میں آگئے؟

اس ویڈیو کو ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے چند سیکنڈز میں یہ منظر دیکھا ہے۔

مذکورہ ویڈیو اس طرح بنائی گئی ہے جس میں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ڈائنا سور کے یہ بچے دوڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

14 سیکنڈز کی اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین تھوڑے کنفیوز نظر آئے اور مختلف رائے کا اظہار بھی کیا۔

تاہم ایک صارف نے ویڈیو کی درست نشاندہی کرتے ہوئے تحریر کیا کہ یہ ڈائنا سور کا گروپ نہیں بلکہ پروسیونیڈی فیملی سے تعلق رکھنے والے کواٹیز ہیں۔

غور کرنے پر یہ معلوم ہوا کہ ٹوئٹر صارف نے ان کواٹیز کی ویڈیو بنائی جو دائیں سے بائیں جانب جارہے ہیں اور ان کی دم اوپر کی جانب اٹھی ہوئی ہے، لیکن ویڈیو کو ریورس کر کے اپلوڈ کیا گیا اور اندھیرے میں یہ کواٹیز بائیں سے دائیں جانے جاتے ہوئے ممینچی سورس ڈائنا سور کے بچوں کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔