عمران خان نے آئندہ جلسوں کیلئے کارکنان سے کونسی ڈیمانڈ کی؟

May 11, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ جلسوں کے لیے کارکنوں سے ڈیمانڈ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

وزارتِ عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد ان دنوں عمران خان حکومت مخالف جلسے کررہے ہیں۔

اب پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کارکنان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

عمران خان نے بیان میں پی ٹی آئی کارکنان کو ہدایت کی کہ ’آئندہ جلسوں میں مجھے تحریک انصاف سے زیادہ پاکستان کے جھنڈے نظر آنے چاہئیں۔‘

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیے جارہے ہیں۔

ان جلسوں کے بعد، عمران خان آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔