اجے دیوگن اور کاجول کا ممبئی میں 60 کروڑ روپے مالیت کا گھر شیو شکتی ہے

May 14, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک کاجول اپنی بہترین اداکاری اور بہترین فلموں کے حوالے سے معروف ہیں۔ کاجول کی چند یادگار فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، دل والے، کبھی خوشی کبھی غم، تانہاجی، فنا، عشق، پیار تو ہونا ہی تھا وغیرہ شامل ہیں۔ کاجول اور اجے دیوگن کے دو بچے ہیں جن میں بڑی بیٹی کا نام نیسا اور بیٹے کا نام یوگ ہے۔ اجے دیوگن کے مطابق کاجول آن لائن خریداری کرنا پسند کرتی ہیں اور اداکارہ اکثر 600 سے 1200 روپے تک کی چیزیں آن لائن خریدتی رہتی ہیں۔خیال رہے کہ کاجول کے پاس مہنگی چیزوں کی فہرست میں ڈیزائنرز شیون اور نریش کی خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ کوکو ساڑھی ہے۔ اس ساڑی کی قیمت 69,950 روپے بتائی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاجول کا لندن کے پارک لین میں 54 کروڑ مالیت کا بنگلہ بھی ہے، کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کا بنگلہ بھی اسی ایریا میں موجود ہے۔اس کے ساتھ ہی اجے دیوگن اور کاجول کا ممبئی کے جوہو میں اپنا گھر ہے۔ اس گھر کا نام ʼشیو شکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس گھر کی تصویریں اور ویڈیوز آپ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔خبروں کے مطابق اس گھر کی قیمت تقریباً 60 کروڑ روپے ہے۔ اس کے ساتھ ہی کاجول کے پاس وولوو XC90- 87.9 لاکھ روپے،بی ایم ڈبلیو X7- 1.6 کروڑ روپے،آڈی Q7- 80.70 لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔