عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا، بلاول بھٹو

May 15, 2022

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ،این این آئی ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا، ایسی صورت میں عوام کو ہر صورت میں ریلیف دینا ہوگا، عوام کے مسائل کا فوری حل اسی وقت ممکن ہے کہ جب عام آدمی سے وزراء کا مضبوط رابطہ ہو،چینی دوستوں کی حفاظت یقینی اور حملہ کرنیوالوں کو مثالی سزاء دینگے، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس کے دوران پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا ء کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو خود تک اور اپنے دفتر تک رسائی کے عمل میں تسلسل رکھیں ، دریں اثناء وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےوزارت خارجہ میں ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنے چینی دوستوں کو زیادہ سے زیادہ سکیورٹی فراہم کرنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،حملہ کرنیوالوں کو مثالی سزاء دینگے ،خودکش حملے کے مجرمان کو مثالی سزا دینے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی ۔