لندن ( جنگ نیوز ) برطانیہ کے سینئر صحافی اور پاکستان پریس کلب یو کے انٹرنیشنل کے صدر شوکت ڈار انتقال کرگئے، انہیں آج منگل کی شام دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان آئندہ ایک، دو روز میں متوقع ہے، شوکت ڈار کا شمار برطانیہ میں ڈیجیٹل میڈیا کے بانیوں میں ہوتا تھا، وہ تقریباً 35 برس سے عملی صحافت سے وابستہ تھے، ان کے انتقال پر لندن سمیت برطانیہ بھر کی صحافتی برادری شدید صدمے سے دوچار ہے، شوکت ڈار اپنے اعلیٰ اخلاق اور خوش مزاجی کے باعث ہر حلقے میں یکساں مقبول تھے۔