• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظبی (سبط عارف)35ویں ابوظبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026میں پاکستان پویلین کا افتتاح پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے کیا۔چھ روزہ بک فیئر میں پاکستان سمیت 90ممالک سے 1,350 پبلشرز شریک ہیں۔تقریب میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز مراد علی مہمند، بک کارنر پاکستان کے ڈائریکٹر امر شاہد اور اردو بکس ورلڈ کے شریک بانی سرمد خان نے شرکت کی۔سفیر شفقت علی خان نے ابوظبی عربی لینگویج سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعید حمدان الطنیجی سے بھی ملاقات کی اور ادب، اشاعت، ترجمہ، تعلیم اور ثقافتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملک بھر سے سے مزید