اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات آج بدھ کو ہونگے ، 28نشستوں کےلیے 57امیدوار میدان میں ہیں ، تمام اہل ووٹرز چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کی 28 نشستوں کے لیے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔دارالحکومت کی کاروباری برادری میں انتخابات کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جبکہ امیدوار اور ان کے حامی ووٹرز سے رابطوں اور اپنے انتخابی پروگراموں اور ترجیحات کو اجاگر کرنے میں مصروف ہیں۔