• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں کسٹمز ایجنٹس الائنس کا پورا پینل بھاری اکثریت سے کا میاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کسٹمز ایجنٹس ا لائنس کا پورا پینل بھاری اکثریت سے کا میاب ہو گیا،بزنس مین پینل کو شکست،تفصیلات کے مطابق منگل کو15 ستمبر کو ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کارپوریٹ کلاس کی 15 اور ایسوسی ایٹ کلاس کی 15 نشستوں کے لئے الگ الگ پولنگ ہو ئی جس میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی تمام 30 نشستوں پر کسٹمز ایجنٹ ا لائنس کے امیداوار کا میاب قرار پائے ہیں ،واضح رہے کہ کسٹمز ایجنٹس الائنس کو کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (کے سی اے اے) کے سابق صدر اور بزنس میں پینل پرو گریسو کے رہنما خرم اعجاز اور ایف پی سی سی آئی کے کے نائب صدر آصف سخی کی حمایت حاصل تھی جبکہ بزنس مین پینل کوسپورٹ کراچی چیمبر بی ایم جی کی قیادت کر رہی تھی ،اس موقع پر کسٹمزایجنٹس الائنس کے رہنماؤں آصف سخی اورخرم اعجاز دیگررہنماؤں اورساتھیوں نےاپنے تمام کامیاب امیدواروں کا مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسٹمز ایجنٹس کی بہبود اور درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید