پیرس ( رضا چوہدری ) عالمی سطح پر ماحولیات کا جائزہ لینے والی اتھارٹی نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلوں کا مقابلہ کرنے کےلئے دیگر اقدامات کے ساتھ جنگلات کا تحفظ اور جنگلات بڑھانے پر بھرپور توجہ دینے کے اقدام کو سراہا ہے۔ عالمی ادارہ ماحولیات نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،سینئروزیرمریم اورنگزیب خصوصی طور پنجاب کے سیکرٹری جنگلات طاہر ظفر عباسی کوکاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔چکوال ڈویژنل کنزروٹر “ڈی ایف او “ عامر امتیاز نے جنگ سے گفتگومیں بتایا کہ صوبہ بھر میں جنگلات کے تحفظ اور درختوں کی غیرقانونی غیر ضروری کٹائی روکنے موثر نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ موسم شجر کاری میں کنزروٹر امیر شاہ کی نگرانی میں چاروں اضلاع سمیت چکوال میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے گئے اور ان کی مکمل نگہداشت جاری ہے ۔عامر امتیاز نے عوام پر زور دیا کہ اپنی آئندہ انے والی نسلوں کو موسمیاتی تبدیلوں کی تبار کاریوں سے بچانے کےلئے فرض سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دیں اور درختوں کی مکمل نگہداشت کرتے ہوئے ان کو پروان چڑھائیں۔