کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ کورٹ سندھ نے غیر رجسٹرڈ ادویات کی برآمدگی کے کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔چار ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توثیق کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےڈرگ کورٹ نے چار ملزمان اعجاز ،رفیق ،یونس اور معاذ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔عدالتی فیصلہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔