کراچی آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

May 15, 2022

فوٹو: فائل

کراچی شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار پھر بڑھ گئی، آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

انڈیکس کے مطابق آلودہ شہروں کی فہرست میں دبئی پہلے اور کھٹمنڈو دوسرے نمبر پر ہے۔