مظفرگڑھ، شادی میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی، دولہا زخمی

May 16, 2022

مظفرگڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران اسلحے کے ساتھ ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے دوستوں سے اچانک گولی چل گئی، جس سے دولہا زخمی ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق بیٹ میر ہزار میں شادی کی تقریب میں دلہے کے ساتھ ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی تھی۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دلہے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔