لیڈز یونیورسٹی کھیلوں کے دل پر اثرات کا جائزہ لے گی

May 18, 2022

لندن (پی اے )لیڈز یونیورسٹی برداشت کے کھیلوں کے دل پر اثرات کا جائزہ لے گی،اس 2سالہ اسٹڈی میں100سے زیادہ افراد پر برداشت کے کھیلوں سے دل پر پڑنے والے اثرات کاجائزہ لیا جائے گا ،اس اسٹڈی میں حصہ لینے والے تمام افراد کی عمر 50سال سے زیادہ ہوگی اور ان کی دل کی حرکت ریکارڈ کرنے کیلئے ان کے سینے کے اندر ایک چھوٹا مانیٹر نصب کردیاجائے گا۔برٹش ہارٹ فائونڈیشن یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ کیا بعض ایتھلٹس کے دل کی حرکت غیرمعمولی ہوجاتی ہے ،توقع کی جاتی ہے کہ اس سے ماہرین کو لوگوں کو دل کو نقصان سے بچانے کیلئے طریقہ کار تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔چیرٹی کا کہنا ہے کہ بعض ایتھلیٹس کے دل پر پائے جانے والے داغ دل کی غیر معمولی دھڑکن کا نتیجہ تو نہیں،دل پر داغ کا دل کے بہت سے امراض اوردل کی غیر معمولی دھڑکن سے گہرا تعلق ہوتاہے اور یہ جان لیوا دل کے دورے کا سبب ثابت ہوسکتاہے۔اسی طرح کی ایک سابق اسٹڈی میں جن لوگو ں کے دلوں پر داغ کے حوالے سے مانیٹر کیا گیا ان میں سے نصف کے اسباب واضح طور پر معلوم نہیں ہوسکے تھے،خیال کیا جاتاہے کہ ایسا ان کی ورزش کی وجہ سے ہوتاہوکیونکہ صبر آزما کھیل جس میں طویل فاصلے کی دوڑ اور سائیکلنگ شامل ہے دل کو خون پمپ کرنے کیلئے سخت دبائو کاسامنا کرناہوتاہے۔106مرد شرکا میں سب ہی ہفتہ میں 10 گھنٹے سے زیادہ ورزش کریں اور ان کی عمر 55سال ہے۔ ویلز کے55 سالہ سائیکلسٹ اور رنر گیتھن ڈیوس جونز نے جن کی فیملی کے 2 افراد دل کی تکلیف کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں کہا کہ میں بچپن ہی میں والدہ سے محروم ہوگیاتھا اور میرے بھائی نے جوانی ہی میں دم توڑا ان کی عمر اتنی ہی تھی جتنی اب میری ہے،ان اموات کا میری زندگی پر گہرا اثر پڑا ہے۔اس اسٹڈی میں میری دلچسپی کی وجہ یہی ہے کہ میں اپنے دل کی صحت کے بارے میں جاننا چاہتاہوں ،کنسلٹنٹ کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر پیٹر سووبودا کا کہناہے کہ ہم نے دل کی مختلف کیفیتوں میں داغ دیکھے ہیں ،کبھی ان کاسبب دل کی خطرناک دھڑکن ہوتی ہے لیکن ہمیں ابھی تک یہ نہیں معلوم کی دل پر داغ کا دل کی خطرناک دھڑکن سے ہے یا نہیں۔اور یہی معلوم کرنا اس اسٹڈی کا مقصد ہے، اس اسٹڈی میں حصہ لینے کے دل کی حرکت کاجائزہ لینے اور داغ کا پتہ چلانے کیلئے ایم آر آئی کرایاجائے گا اس کے علاوہ ا ن کے خون اور فٹنس ٹیسٹ بھی ہوگا،برٹش ہارٹ فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے دل کے امراض کے خطرات کم ہوجاتے ہیں اور اس سے وزن کو کنٹرول کرنا ،بلڈ پریشر اور بلڈ کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے ،فائونڈیشن کاکہناہے کہ اسٹڈی میں ہر عمر کے ایتھلٹس کی مدد کا جائزہ لیاجائے گا تاکہ وہ ممکنہ حد تک محفوظ طریقے سے کھیلوں میں حصہ لے سکیں ۔