• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، تصور حسین تارڑ

پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ بات پاکستان مسلم لیک ن فرانس کے سینئر ر ہنما تصور حسین تارڑ نے کہی ہے ۔انہوں نےانہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہامزید کہاہم نے منڈی بہاوالدین میں رفاعی کاموں خصوصی طور پر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا آغاز کیا تھا اب وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ہونہار اور قابل طلبہ کے لیے شاندار موقع فراہم کیا گیا ہے۔ "ہونہار اسکالرشپ" کا مقصد ایسے باصلاحیت بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے جو مالی مشکلات کے باعث اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا پاتے۔انہوں نے کہا کہ ‏اس اسکالرشپ کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف مالی معاونت فراہم کی جارہی بلکہ ان کی تعلیمی رہنمائی اور ضروری وسائل تک رسائی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ یہ اقدام نوجوان نسل کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔اس پروگرام سے بے روزگاری میں بھی خاطر خواہ کمی متوقع ہے انہوں اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ پنجاب تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ترقی کرے گا اور دیگر صوبوں کےلئے ایک ماڈل ثابت ہو گا۔
یورپ سے سے مزید