اوسلو(نمائندہ جنگ)سفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور کہا کہ اللہ تعالی سب کو حرمین شریفین اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کرائے ۔ اس موقع پرسفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان مسلمانوں کے لیے خوشی کا باعث ہے کیونکہ فلسطینی بہن بھائی جنگ کے بادلوں میں دکھ اور ظلم و ستم میں جھکڑے ہوئے تھے ۔علاوہ ازیں صحافی ناصر اکبرکوعزیز و اقارب خواتین و حضرات اور سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں نے مبارکباد دی اور پیغامات بھیجے جن میں پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل، سرور گجر چوہدری تنویر احمد میکن صدر آسکر پاک کلچر فورم ناروے چوہدری وسیم شہزاد پی ٹی آئی ناروے کے سینئیر عہدیدار عمران بشیر خان راجہ ناصر کیانی شاہ زیب سلیمی عثمان احمد شہزاد غفور بٹ ترکش ایئر لائن کے سینیئر آفیسررانا محمد صدیق پی ٹی ائی ناروے کے سابقہ صدر چوہدری مدثر علی حاجی بشیر صدر اسلامک کونسل ناروے صاحبزادہ محمد معصوم زبیر راجہ عاشق حسین اور دیگر شامل ہیں۔