• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ثاقب کے بھانجے محمد عمر کو صدمہ

برمنگھم (پ ر) ڈاکٹر عبدالرب ثاقب عمری کے بھانجے محمد عمر دھلوی کی اہلیہ کینسر کے باعث 35 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ پسماندگان میں شوہر دو بیٹے ایک بیٹی شامل ہیں۔ مرحومہ جامعہ سمیہ حیدرآباد دکن کی فارغ عالمہ اور فاضلہ تھیں۔ نماز جنازہ جامع مسجد فتح دروازہ حیدرآباد میں ادا کی گئی اور مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ علامہ ڈاکٹر سید حسین عمری مدنی نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں سارے احباب و اقارب کے علاوہ شیخ عبدالرحیم خرم عمری جامعی، حافظ محمد ابراہیم الحق، حافظ عبدالبصیر عمری، عبدالمعزیم ، شمس الضحیٰ عمری اور بہت سے احباب شریک ہوئے۔ برطانیہ میں ڈاکٹر ثاقب، مولانا محمد عبدالھادی العمری، مولانا عبدالباسط عمری، عبدالمنان، سعد باجبیر، حاجی ذوالفقار قریشی، محمد آصف جنجوعہ، محمد عبدالرؤف عمری ریاضی، حافظ محمد عبدالرافع ریاضی، قاری محمد عبدالعزیز، قاری محمد عبدالسمیع، قاری محمد عبدالصمد، قاری سید یعقوب علی اور بہت سے احباب و اقارب نے مرحومہ کے شوہر جناب محمد عمر دھلوی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ امت الرحیم شاہدہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی بیماری کو ان کے گناہوں کا کفارہ بنائے اور ان کے بچوں ، شوہر اور ان کے اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
یورپ سے سے مزید