• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

85سالہ لالی پاپ لیڈی 40 سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں

لندن(پی اے ) ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی نے 1985 میں اپنے ایک دوست کی مدد کرنے کیلئے جو ایک ہفتے کی چھٹی پر جارہاتھا برطرفی سے بچانے کیلئے اسکول میں کام شروع کیاتھا،ملازمت کے آخری دن اسے پھول پیش کئے گئے ایک فریم کیا ہوا سرٹیفکٹ دیا گیااور ٹاؤن کے میئر اور کمیونٹی کے لوگوں نے تالیوں کی گونج میں انھیں الوداع کہا۔برینڈا نے بتایا کہ ان کی ملازمت کا یادگار لمحہ وہ تھا جب ا نھوں نے اپنی لالی پاپ چھڑی سے لڑتے ہوئے بچوں کی لڑائی ختم کرائی تھی اور اسکول میں بچوں کو پرسکون رکھنے کیلئے انھیں مٹھائی کھلائی تھی۔انھوں نے بتایا کہ مجھے بچوں کی مسکراہٹ بہت اچھی لگتی ہے ۔بچے بہت عظیم ہوتے ہیں ،برینڈا نے کہا کہ میں جب تک ملازمت کرسکتی تھی میں نے ملازمت کی۔انھوں نے کہا کہ بچے اسکول میں مٹھائی نہیں لے سکتے تھے اس لئے ان کے گھر آنے تک میں ان کا خیال رکھتی تھی۔ برینڈا کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ان کی ملازمت کے آخری دن ہمبر سائیڈ کے فائر اور ریسکیو کے فائر فائٹرز بھی آئے تھے۔انھوں نے کہا کہ بچوں کے والدین اور ان کے دادا دادیاں اور نانا نانیاں سب برینڈا کو جانتے ہیں۔بارش ہو یاطوفان وہ ہمیشہ اسکول پہنچتی تھیں ۔ سب جانتے تھے کہ وہ ضرور آئیں گی۔یارک شائر ایسٹ رائیڈنگ کونسل نے ایک بیان کہاہے برینڈا کی ریٹائرمنٹ پر ہم ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں ،ان کی ملازمت کے آخری دن برینڈا کے91سالہ شوہر ایرک اور فیملی کے تمام ارکان زیبرا کراسنگ پر برینڈا کی معاونت کیلئے موجود تھے ۔ ایرک خود بھی 1993 اور 2007 کے دوران لالی پاپ مین کے طورپر کام کرچکے ہیں ۔
یورپ سے سے مزید