• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف فیصلہ میرٹ پر ہے، علی شرافت

ویانا(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ جج 190ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کا میرٹ پر فیصلہ دیا ہے، اب چوروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، یہ کیس اتنا اوپن ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران نیازی کی اس وقت کی کابینہ کے ارکان بھی عدالت میں عمران نیازی کے خلاف بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں اور اس وقت کی ساری کابینہ جھوٹی ہے اور یہ میاں بیوی سچے بننے کی کوشش میں شور ڈال رہے ہیں، چند دن پہلے روزانہ کہتے تھے کہ جج فیصلہ کیوں نہیں سناتے، آج جج نے میرٹ پر فیصلہ سنا دیا ہے تو چیخیں کیوں مار رہےہیں ۔پاکستان انشاء اللہ اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے،عمران نیازی کے خلاف فیصلہ آنے سے ایک ہزار پوائنٹس سٹاک ایکسچینج اوپر چلی گئی ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عمران خان نیازی کو کیفرِ کردار تک پہنچانا بہت ضروری ہے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے ۔
یورپ سے سے مزید