برازیلیا (نیوز ڈیسک) برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات زمین بوس ہو گئے 9کتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں80ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برازیل میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے105 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔