روس نے فرانس، اٹلی، اسپین کے 85 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

May 18, 2022

فوٹو: فائل

روس نے جوابی اقدام کے طور پر فرانس، اٹلی اور اسپین کے 85 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا۔

فرانس نے سفیروں کی ملک بدری کی مذمت کی ہے، جبکہ اطالوی وزیراعظم نے روس کی جانب سے اطالوی سفارتکاروں کی ملک بدری کو دشمنی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق فرانس کے سفارتی عملے کے 34، اسپین کے 27 اور اٹلی کے 24 اہلکاروں کو ملک بدری کا حکم دیا گیا ہے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے فرانس، اٹلی اور اسپین مجموعی طور پر 300 سے زائد روسی سفارتکاروں کو اپنے اپنے ملک سے بے دخل کرچکے ہیں۔

ان ملک بدر کیے گئے سفارتکاروں سے متعلق زیادہ تر کیسز میں روسی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام لگایا گیا تھا۔