میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان کی درخواست، فیصلہ محفوظ

May 19, 2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس صفدرسلیم نےمیشا شفیع کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔میشا شفیع نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان دینے کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے۔انھوں نے موقف دیا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ہوں اورویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بیان دینا چاہتی ہوں۔اس سے قبل لاہور سیشن کورٹ میں علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ علی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر تحریری جواب جمع کروایا تھا۔علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اور عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیا تھا۔ علی ظفر نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے،میشا شفیع نے اس سے قبل بھی وڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دی اور درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی میشا دبئی میں ایک کنسرٹ میں شرکت کےلیے چلی گئی تھیں۔سیشن کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔