نرسز کومحفوظ ورکنگ ماحول فراہم کیاجائے گا،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ

May 19, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں محکمانہ بریفنگ سیکرٹری صحت علی جان خان کی زیر صدارت ہوئی جس میں سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی ، عاصم الطاف ، قراۃالعین، عبدالحق بھٹی ڈاکٹر عائشہ طیب ضیاء شریک ہوئے ۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ نرسنگ کیڈر کی تعلیم اور استعداد کار میں اضافہ کے سلسلہ میں جلد میکنزم وضع کیا جائے گا۔ نرسز کو محفوظ ورکنگ ماحول فراہم کیا جائے گا- علی جان خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 28نرسنگ کالجز میں بی ایس نرسنگ کے جلد داخلے کیے جائیں تاکہ تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔