امانت علی کی جانب سے عاجزی اپنانے کے مشورے پر آئمہ بیگ برہم

May 20, 2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں گلوکار امانت علی ایک نجی ٹی وی شو میں مدعو کئے گئے جہاں انہوں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے۔ میزبان کی جانب سے امانت سے ایک سوال کیا گیا جس میں یہ پوچھا گیا ہے آپ کی نظر میں پاکستان میں سب سے زیادہ مغرور گلوکار کون ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آئمہ بیگ کافی مغرور ہیں اور انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر لمبی ریس کا گھوڑا بننا ہے تو عاجزی اپنانی ہوگی۔اسی طرح امانت علی نے مردوں میں فرحان سعید کو مغرور گلوکار قرار دیا اور کہا ان کے بارے میں نہ صرف سنا ہے بلکہ ذاتی تجربہ بھی ہے۔تاہم اس شو کے بعد آئمہ بیگ نے اپنے انسٹا گرام پر طویل پوسٹ کی ،جس میں انہوں نے امانت علی کا نام لئے بغیر سخت الفاظ میں تنقید کی۔ انہوں نے امانت علی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو مشورہ دینے کے بجائے اپنی موسیقی پر توجہ دیں وہ کبھی بھی اس شخص کے ساتھ گانا گانا پسند نہیں کریں گی، ساتھ ہی آئمہ بیگ نے نہایت برے الفاظ بھی استعمال کئے۔ آئمہ بیگ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ گانا گانے سے انکار سے کرناغرور نہیں کہلاتا ہے بلکہ یہ ایک سیدھا سا جواب ہے اور جو شخص ان سے ملا ہی نہیں تو کیسے ان کے رویہ کے بارے میں رائے دے سکتا ہے۔