کانز، حنا خان انڈین پولین کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کیے جانے پر نالاں

May 21, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)75 ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان بھی اپنے حسن کے جلوے بکھیر رہی ہیں تاہم وہ اس بات پر کافی ناراض ہیں کہ انہیں فیسٹیول میں موجود انڈین پویلین کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کانز میں جس دن انڈین پویلین کا افتتاح ہوا، اس دن بھارتی اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کے ساتھ کئی معروف اداکارہ موجود تھیں، جن میں دیپیکا پاڈوکون، اروشی روتیلا، پوجا ہیگڑے اور تمنا بھاٹیہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں گلوکار مامے خان سمیت دیگر مشہور شخصیات بھی شریک تھے لیکن حنا خان افتتاح میں مدعو نہیں کیا گیا ۔حنا خان نے کانز میں ایک انٹرویو میں اس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ حنا خان نے کہا کہ سب ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہر کوئی یہاں بھارت کی نمائندگی کرنے آیا ہے۔ میں اپنی فلم کے پوسٹر لانچ کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔ سب جانتے تھے کہ میں اپنی فلم کا پوسٹر لانچ کرنے آؤں گی۔میں انڈین پویلین سے ہوں اس لیے میں بہت پرجوش تھی۔ لیکن انڈسٹری میں اب بھی اشرافیہ کا نظام موجود ہے۔حنا خان نے بتایا کہ انڈین پویلین میں ایک افتتاحی تقریب تھی جس میں اداکار سے لے کر گلوکار تک سبھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اس پر فخر ہے لیکن ساتھ ہی افسوس بھی ہے کہ وہ وہاں کیوں نہیں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی، سب ادھر ادھر گھوم رہے تھے اور ویڈیو دیکھ کر فخر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشہور شخصیات پر کسی قسم کا الزام نہیں لگا رہی مگر ان کو بھی مدعو کیا جاتا تو ان کو خوشی ہوتی۔