دوسری شادی کے بعد کنیکا کپور کی پہلی پوسٹ

May 22, 2022

بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے دوسری شادی کرلی

بھارتی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ کنیکا کپور نے دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔

کنیکا کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

گلوکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی بھاری زیور بھی پہنا جس کی وجہ سے وہ زیادہ پُرکشش نظر آئیں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اور میں نے کہا ’ہاں۔‘

کنیکا کپور نے لکھا کہ ’پریوں کی کہانیاں سچ ہو سکتی ہیں، بس ان پر یقین کرنا، خواب دیکھو کیونکہ ایک دن وہ خواب پورے ہوتے ہیں۔‘

بھارتی گلوکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنا شہزادہ مل گیا، مجھے اپنا ساتھی مل گیا۔‘

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ہم ایک ساتھ اپنا سفر شروع کرنے کے لیے پُرجوش ہیں، آپ کے ساتھ بوڑھا ہونا، آپ سے پیار کرنا اور آپ کے ساتھ سیکھنا لیکن آپ کے ساتھ ہنسنا سب سے اہم ہے۔‘

کنیکا کپور نے مزید لکھا کہ ’مجھے ہر روز مسکرانے کے لیے آپ کا شکریہ، میرا بہترین دوست، میرا ساتھی اور میرا ہیرو۔‘

واضح رہے کہ کنیکا کپور کی یہ دوسری شادی ہے، اُن کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں جنہیں وہ خود پال رہی ہیں۔