وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں جبکہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پا گیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے متن پر ایران اور امریکا کے صدور نے الیکٹرانک دستخط کیے۔ یہ بھی کہا کہ جمعہ کو سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی ملاقات معاہدے پر دستخط کے لیے نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ملاقات ہوگی یا نہیں، اگلے چند گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے، جنیوا میں مذاکراتی ٹیموں کی شرکت بدستور شیڈول کے مطابق رہے گی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بدلے فیس وصول کی جائے گی، ہمارے پاس افزودہ یورینیم کو کم درجے پر لانے کا آپشن موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام پرمذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔