عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کا ریکارڈ بنا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

May 22, 2022

فوٹو: فائل

حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کا ریکارڈ بنارہے ہیں۔

عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے اسٹیل ملز بند کردی، ہزاروں مزدوروں کو برطرف کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے زراعت کو تباہ اور کسانوں کا معاشی قتل کیا، سابق وزیراعظم ملک کو معاشی طور پر تباہ کر کے معصوم بننے کی کوشش نہ کریں۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے خلاف سازش کر کے نریندر مودی کی انتخابی مہم چلائی۔