کراچی کے کئی سیاسی گروپ اپنی طاقت کھو رہے ہیں، سعید غنی

May 23, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدراورصوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہےکہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہونے پرکراچی کے کئی سیاسی گروپ اپنی طاقت کھو رہے ہیں،کراچی کی ترقی کا فارمولا صرف بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے،وہ کراچی کوترقی اورامن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےسعید غنی نے کہاکہ کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ اورضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی مقبولیت میں اضافہ پارٹی رہنماؤں اورکارکنان کی مرہون منت تھا،انہوں نے پیپلزپارٹی کورنگی کے ضلعی ،یوسی،وارڈ کے نئے عہدیداران پرزوردیا کہ وہ متحرک کردار ادا کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا پیغام گھرگھرپہنچائیں، پیپلز پارٹی کا مقابلہ محرومیوں، جہالت،غربت اور دہشتگردی سے ہے،عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر کئی سیاسی گروپ کراچی میں اپنی طاقت کھو رہے ہیں کراچی اور ملک بھر میں پانی کی قلت کا مسئلہ پیپلزپارٹی حل کرے گی،پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی نے کورنگی کے تمام عہدیداران و ذمہ داران کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گالم گلوچ کی نہیں نظریاتی اور اصولوں کی سیاست کررہے ہیں،ہمارا منشور غریب ،کسان اور عوام دوست ہے،پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غربت کا مقابلہ کرتی ہے،غریب عوام کی خدمت ہی گڈ گورننس ہے،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہاکہ کراچی کے باشعور عوام نے کنٹونمنٹ بورڈ اورضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کو یقینی بنا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی مخالفین کو بری طرح مسترد کرچکے ہیں ،علاوہ ازیں عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئےسعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کا جواب دیں ، عمران نیازی کی سیاست کا واحد مقصد گوگی اور گوگوؤں کو بچانا رہ گیا ہے، عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کا جواب دے، عمران نیازی توشہ خانے کا چور ہے،پاکستان کی معیشت کی بربادی کا ذمہ دار بھی عمران نیازی ہےجو ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے۔