جنوبی پنجاب کے دیہی مرکوز صحت میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت

May 23, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب نے جنوبی پنجاب کے دیہی مرکوز صحت میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ،جس میں انہوں نے جنوبی پنجاب کے تمام سی ای او ڈی ایچ اے، ڈی ایم پی ایچ ایف ایم سی اور انچارجز آر ایچ سیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ سنٹروں پر الٹرا ساؤنڈ (ECG) کی سہولت فراہم کریں اور اسی حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق انتظامات مکمل کرنے کرنے کا حکم دیا ہے جن کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اپنے متعلقہ سنٹر کے وارڈ میں کارڈیک ایمرجنسی کے لئے 2 علیحدہ بستر اور لیبل لگائیں، تمام رورل ہیلتھ سنٹروں پر ای سی جی رول/جیل اور ٹشو کے ساتھ فعال ہونا چاہئے۔تربیت یافتہ عملے کو صبح اور شام دونوں شفٹوں میں تعینات کیا جائے، کارڈیک ایمرجنسی کے لئے ہنگامی ادویات (فہرست منسلک) ہیلتھ کونسل یا مقامی بجٹ کے ذریعے دستیاب کرائی جائے اور عوامی آگاہی کے لئے بینر آویزاں کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ عملے کو ہر ڈویژن کے لیے پہلے سے بنائے گئے ECG رسپانس گروپ سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔