فاطمہ جناح ٹائون میں بیرونی مداخلت اور غیرمتعلقہ ٹریفک کو روکنے کیلئے سکیم پلان میں تبدیلی کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا

May 23, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی جانب سے فاطمہ جناح ٹائون کے رہائشیوں اور الاٹیز کو تحفظ فراہم کرنے ، بیرونی مداخلت اور غیر متعلقہ ٹریفک کو روکنے کیلئے سکیم پلان میں تبدیلی کے احکامات پر انجینئرنگ برانچ نے عمل درآمد نہیں کیا ہے اور آفیسران نے ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کردی ہے ، بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل ڈی جی ایم ڈی اے نے فاطمہ جناح ٹائون کا دورہ کیا تھا ، ڈی جی ایم ڈی اے نے چوراہوں پر لگی لائٹس فوری طور پر بحال کرنے اور سکیم تبدیل کرنے ، قبرستان کی چار دیواری کرنے اور جنازہ گاہ کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود مذکورہ منصوبوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔