ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک کی شناخت نہ ہوسکی

May 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے سیون ٹی ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت 42سالہ محمد شریف ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے ۔گلستان جوہر بلاک 18 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ۔