سجل علی کا خواتین کیلئے حوصلہ افزا پیغام

May 25, 2022

تصویر بشکریہ سجل علی انسٹاگرام

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر خواتین کے ایک خوبصورت، حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس پر مختلف خواتین کے خاکے بنے ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ پر ’جب ہم میں سے کوئی ایک کامیاب ہوتی ہے تو یہ کامیابی ہم سب کی ہوتی ہے۔‘

اداکارہ سجل علی پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

ڈرامہ و فلم شائقین کو کئی بلاک بسٹر پروجیکٹس دینے والی اداکارہ متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔