یاسین ملک کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کا ویسا ہی لیڈر ہے جیسے مہاتما گاندھی

May 25, 2022

فائل فوٹو

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے بورڈ ڈائریکٹر راجہ مظفر کا کہنا ہے کہیاسین ملک کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کا ویسا ہی لیڈر ہے جیسے مہاتما گاندھی تھا۔

راجہ مظفر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے سیکولر روشن خیال اور ترقی پسند سیاسی تنظیموں، سماجی شخصیات اور انصاف پسند میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ یاسین ملک کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

راجہ مظفر نے کہا ہے کہ یاسین ملک کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والوں کا ویسا ہی لیڈر ہے جیسے مہاتما گاندھی، یاسین ملک کو کسی نتھو رام گوڈسے کی نفرت کا نشانہ نہ بننے دیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یاسین ملک اور اس کی تحریک سے بی جے پی کی حکومت یاسین ملک سے اس لیے خوفزدہ ہے کہ جموں کشمیر کو مذہبی مسئلہ نہیں سمجھتا، وہ کشمیر کی مکمل آزادی کے لیے پر امن جدوجہد اور بات چیت پر یقین رکھتا ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتیں یاسین ملک کو اپنے بیانیے (political narrative and political consumption) کے لیے استعمال نہ کریں۔