امیت شاہ کیلئے فلم ’پرتھوی راج‘ کی خصوصی اسکریننگ کی جائیگی

May 26, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی ود اداکار اکشے کمار اورسابق مس ورلڈ مانوشی چھلر کی پہلی ہندی فلم پرتھوی راج 3 جون کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل، ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ اس فلم کو دیکھیں گے۔ یہ اطلاع فلم کے ڈائریکٹر چندر پرکاش دویدی نے شیئر کی ہے۔ ہدایت کار نے بتایا کہ یکم جون کو وزیر داخلہ امت شاہ کے لیے فلم کی خصوصی اسکریننگ رکھی جائے گی۔ اس فلم میں اکشے کمار بادشاہ پرتھوی راج کے کردار میں نظر آئیں گے۔فلمساز نے ایک بیان میں بتایا کہ ʼیہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ جی ملک کی تاریخ کے سب سے بہادر بیٹے، بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی شاندار زندگی پر بننے والی فلم کے گواہ بننے جا رہے ہیں، جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کی۔ فی الحال اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے لیے فلم پرتھوی راج کی اسکریننگ کہاں رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چندرپرکاش دویدی سال 1991 میں نشر ہونے والے ٹی وی شو ʼ چانکیہ اور سال2003میں آئی فلم ʼپنجر کی ہدایتکاری کے لیے مقبول ہیں۔فلم کے ریلیز ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے لیکن فلم ابھی بھی تنازعات کا شکار ہے۔ دراصل راجستھان میں گجر براداری نے پرتھوی راج کی اسکریننگ کو روکنے کی دھمکی دی تھی اور اب کرنی سنیا فلم کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔