بڈگام، نامعلوم مسلح افراد نے ٹک ٹاکر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

May 26, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

مقبوضہ کشمیرکے علاقے بڈگام میں 35 سالہ سوشل میڈیا اسٹار کو دہشتگردوں کی جانب سے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ ٹک ٹاکر و ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو دہشتگردوں کی جانب سے گھر کے باہر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا، امرین بھٹ پر حملے کے نتیجے میں اُن کا 10 سالہ بھتیجا بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والی امرین بھٹ کی اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کی گئی۔

پولیس کے مطابق بڈگام میں پیش آنے والے اس واقعے کے پیش نظر علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امرین بھٹ کے سوشل میڈیا پر ایک نظر

امرین بھٹ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سیکڑوں ٹاک ٹاک ویڈیوز موجود ہیں۔

امرین بھٹ کو انسٹا گرام پر 62.1 ہزار فالوورز فالو کر رہےت ہیں جبکہ وہ کسی کو فالو بیک نہیں کر رہی ہیں۔