ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز ہیں، فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کی ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ اور بحری قزاقی کے خاتمے، ایرانی اثاثوں کی بحالی اور لبنان سمیت خطے میں سیکیورٹی کے قیام جیسے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران سے غیر معقول مطالبات کر رہا ہے، ایران نے چینی صدرشی جن پنگ کے چار نکاتی امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے معاہدے کے لیے چین کو ضامن بنانے کی تجویز بھی دے دی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان باضابطہ ثالث اب بھی پاکستان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر سمیت کئی ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے رابطے کر رہے ہیں، قطر سمیت دیگر ممالک بھی فریقین سے رابطے میں ہیں۔