امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے مالیاتی میکانزم کے بارے میں معلومات دینے والے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر تک انعام کی پیشکش کردی۔
انعام کا اعلان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے انصاف پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، معلومات حاصل کرنے کا مقصد ایرانی معیشت اور حکومت پر معاہدے کے لیے دباؤ بڑھانا ہے۔
امریکا معلومات کی تلاش میں ہے کہ پاسداران انقلاب اپنے دہشت گردوں، ملیشیا پراکسیوں اور شراکت داروں کو فنڈز اور مواد کیسے منتقل کر رہا ہے۔
اُسے لین دین میں سہولت فراہم کرنے والے مالیاتی ادارے یا ایکسچینج ہاؤسز کون سے ہیں اور اس کے ملکیتی کاروبار کون سے ہیں۔