اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ 14 نکاتی تجاویز میں درج ایرانی عوام کے حقوق قبول کرنے کے سوا کوئی متبادل نہیں۔
اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ کوئی بھی دوسرا راستہ مکمل طور پر غیر نتیجہ خیز ہوگا، ایک کے بعد دوسری ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جتنا زیادہ اس معاملے کو تاخیر کا شکار کیا جائے گا، امریکی ٹیکس دہندگان کو اتنی ہی زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا سے کیے گئے تمام مطالبات جائز ہیں، فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ اور بحری قزاقی کے خاتمے، ایرانی اثاثوں کی بحالی اور لبنان سمیت خطے میں سیکیورٹی کے قیام جیسے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔