طارق جمیل دو سال بعد سعودی عرب چلے گئے

May 26, 2022

فائل فوٹو

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل دو سال عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلے گئے۔

گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’2 سال بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کیا۔‘

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

اس کے علاوہ مولانا طارق جمیل نے اپنی ایک تصویر مدینہ منورہ سے بھی شیئر کی۔

تصویر میں وہ اپنے ہوٹل کے کمرے کی کھڑکی سے سبز گنبد دیکھ رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کبھی دور سے سبز گنبد کو دیکھیں، کبھی پاس آ کر نگاہیں جھکائیں۔‘