محرم الحرام 1448 ہجری کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں عزاداریٔ امام حسینؓ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
اسی مناسبت سے سید فردین کاظم نے اپنا نیا نوحہ ’تیرا غم زندہ رہے گا‘ اپنے آفیشل یوٹیوب چینل سے ریلیز کر دیا۔
میرِ تکلم میر کے تحریر کردہ اس کلام کی طرز رضا شاہ نے ترتیب دی ہے۔
نوحے کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ ہم رہیں یا نہ رہیں، ذکرِ حسینؓ، پیغامِ حسینؓ اور غمِ حسینؓ وقت، نسل اور سرحدوں کی قید سے بالاتر ایک مستقل اور لازوال حقیقت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔