راجہ زبیر اقبال کیانی کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ ادا، کمیونٹی شخصیات کی شرکت

May 27, 2022

لوٹن ( نمائندہ جنگ)سابق اوورسیز کمشنر آزاد کشمیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میںاداکردی گئی نمازجنازہ میںکمیونٹی شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔نماز جنازہ بروز بدھ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں ادا کی گئی۔اس موقع پریوکے اسلامک مشن کے ممتاز رہنما اور خطیب مدینہ مسجد اوک روڈ لوٹن علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا کہ دنیا کی زندگی چند روزہ ہے اس لیے اخروی زندگی پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر راجہ زبیر اقبال کیانی اور جملہ خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحومہ صوم و صلوات کی پابند خاتون تھیں ۔شرکاء میں خطیب لوٹن سنٹرل ماسک علامہ حافظ اعجاز احمد، چئیرمین میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ حاجی چوہدری محمد قربان، سوشل ورکر سرفراز علی چوہدری، ڈپٹی مئیر آصف مسعود چوہدری، سابق مئیر راجہ سلیم ، سماجی شخصیات محمد شبیر مغل، ڈاکٹر طاہر محمود، ڈاکٹر گلزمان بٹ، ماسٹر ظفر، راجہ عبدل قیوم خان، اظہر راجہ، اسرار بٹ، چوہدری خادم اولکر، پاکستان پیپلز پارٹی کے اظہر اقبال بڑالوی ، چوہدری محمد عارف، لالہ چوھدری محمد تاج سمروڑ، چوہدری محمداکرم ، سید صغیر، چوہدری منور، راجہ واجد، راجہ سرفراز، پی ٹی آئی کے کامران بٹ، چوہدری آصف اقبال، اور چوہدری اشتیاق، چوہدری غلام مصطفی مہتہ، سراج مطلوب، محمد فیاض قریشی، کاشر چوہدری، مسلم کانفرنس کے چوہدری فاروق رولوی، سابق مئیر ریاض بٹ، شبیر ملک اور راجہ محمد یعقوب خان، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اوورسیز کوآرڈینیٹر راجہ امیر خان ، ماسٹر راجہ نثار، راجہ آصف خان، ماسٹر راجہ سفیر، راجہ امیر، راجہ خالد، مرزا توقیر جرال، شاہد زمان سرہوٹوی، جے کے ایل ایف کے راجہ صوفی عجائب ، ملک لیاقت، تحریک کشمیر کے چوہدری محمد شریف، عابد ملک ، اقدس مغل، کونسلر راجہ وحید اکبر ، کونسلر راجہ نوید ، جامعہ کے خان محبوب خان چشتی اور راجہ اصغر سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد جامعہ کےاوپر کے ہال میں مرحومہ کے شوہر راجہ آفتاب خان ، بھائیوں راجہ زبیر اقبال کیانی اور راجہ جاوید اقبال سمیت خاندان کے ساتھ کمیونٹی نے فاتحہ خوانی کی اور خاندان کو پہنچنے والے صدمہ پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ۔