ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں کا رضا وکیل کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

May 28, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف جمعہ کو رضا وکیل کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرے کے شرکا نے بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے ، مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہزارہ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی بلکہ شدید گرمی میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے محکمہ واسا کی من مانی مزید برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور محکمہ واسا ہزارہ ٹاون میں موجود ٹیوب ویلز کی فوری بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔