• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اولین ترجیح ہے، مینا بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مشیر کھیل و ثقافت مینامجید بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہےکوئٹہ میں 15جولائی وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا جس میں ملک بھر کی بہترین فٹبال ٹیمیں حصہ لیں گی ان خیالات کا انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ قائداعظم گیمز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہےقائد اعظم گیمز میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے گولڈ ،کانسی اور سلور میڈلز جیت کر ثابت کیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں دنیا بھر میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کیا ہے اس موقع پر سیکرٹری کھیل وثقافت درا بلوچ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری بچیوں نے قائداعظم گیمز میں میڈلز جیتے۔
کوئٹہ سے مزید