• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتارکر لیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سریاب پولیس نے زیارت ٹائون میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے چھینا گیا موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق ایس ایچ او سریاب تھانہ مجاہد ملغانی دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ روز زیارت ٹائون میں معمول کی گشت پر تھے کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افرادنے پولیس پرفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو نے کی کوشش کی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملز م زخمی ہو گیا اور موٹرسائیکل گر گئی جس کے باعث دو مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے قریب ہی واقعہ انگور کے باغ میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمی ملزم منور عرف منا کو گرفتار کر کے ٹی ٹی اور مسروقہ موٹرسائیکل قبضے میں لے لی۔ پولیس نے بتایا کہ برآمدہونے والی موٹر سائیکل دس محرم کو شہری سے سبزل روڈ سے چھینی گئی تھی گرفتار ملزم گروہ کا سرغنہ ہے ابتدائی تفتیش میں سریاب سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید