• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاکر خان یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا چھٹا اجلاس، انتظامی ، تدریسی اور مالیاتی امور کا جائزہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کی سنڈیکیٹ کا چھٹا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح محمد بلوچ ، رجسٹرار میر چاکرخان رند یونیورسٹی عبدالقدوس بنگلزئی،پروفیسر ڈاکٹر جاوید علی شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق،ڈین آف فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم ، ڈائریکٹر فنانس محمد اقبال بنگلزئی،ڈائریکٹر ہیومن ریسورس علی جان بگٹی ، کنٹرولر امتحانات عبدالرؤف دیہوار ، نمائندہ محکمہ فنانس محمد بشیر کاکڑ ، سیکشن افسر ہائیر ایجوکیشن آفتاب بزدار نے شرکت کی ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے انتظامی ، تدریسی اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا اور مستقبل کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں ، مالی معاملات کی شفافیت ، تدریسی عمل اور انتظامی ڈھانچے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اجلاس کے شرکا نے جامعہ میں تعلیمی معیار کی بہتری اور ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی باہمی مشاورت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی سے ہی ممکن ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ یونیورسٹی کو بلوچستان کی مثالی درسگاہوں میں شامل کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید