کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ضلعی ناظم کوئٹہ محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن، شاہ مسعود، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، توقیر بھٹی، امین آغا، ارشد اچکزئی، نعمت اللہ، ضیاء الحق، سردار احمد و دیگر نے بیا ن میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی پارٹی میں شمولیت پراعتراض بے معنی ہے سیاسی تحریکوں میں شرکت ہر فرد کا حق ہے،عمران خان کے بیٹے صرف اپنے والد کی رہائی کے لیے آ رہے ہیں کسی سیاسی عہدے کے لیے نہیں انہوں نے کہا کہ آئینی و قانونی احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے پی ٹی آئی جمہوریت کی علمبردار ہے اور عمران خان کی رہائی کے لئے پر امن تحریک چلائے گی۔