ٹک ٹاکر اسٹار کنول آفتاب کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

May 28, 2022

فائل فوٹو

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

ٹک ٹاک کی اس معروف جوڑی نے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

ذوالقرنین سکندر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کنول آفتاب کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے گلابی اور نیلے رنگ کے غبارے پکڑے ہوئے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک کی یہ جوڑی بےحد خوش نظر آرہی ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئےذوالقرنین سکندر نے کیپشن میں بتایا کہ وہ اور کنول آفتاب بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔

اُنہوں نے اس بڑی نعمت پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ برس، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا جبکہ حال ہی میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔