بھارت: ڈھول کی تھاپ میں بندر کا جنازہ اور تدفین

May 28, 2022

ہندو مذہب میں دیوتا کا درجہ رکھنے والے بندر کا پڑوسی ملک بھارت میں ڈھول تاشے کے ساتھ روایتی جنازہ اور تدفین کی گئی۔

ریاست مدھیہ پردیش کے رہائشیوں نے ایک بندر کا جنازہ اٹھایا جو بجلی کا کرنٹ لگنے سے مر گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں لوگوں کے ایک گروپ کو میوزک بینڈ کے ساتھ بندر کا جنازہ لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ایک شخص بندر کی لاش کو کپڑے میں لپیٹے ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کا کہنا تھا کہ جانوروں کی آخری رسومات کی ادائیگی کرنامحکمہ جنگلات کا کام ہے۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری مقامی حکومت کی ہے۔

مقامی تاجروں نے کہا کہ بعد میں جنگلات کے اہلکاروں نے مشورہ دیا کہ شہری بندر کی آخری رسومات ادا کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد ہم تاجروں نے بندر کی آخری رسومات روایتی طریقے سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں گاؤں کے کچھ مکینوں نے روایات کے مطابق پورے احترام کے ساتھ لاش کو دفنایا۔